شوبز

اب حریم شاہ دوست کے ہاتھوں چاروں شانے چت

دوسروں کی ویڈیوزلیک کرنےوالی ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کو اپنی ویڈیولیک ہونےکا خطرہ لگ گیا

اب حریم شاہ دوست کے ہاتھوں چاروں شانے چت، ٹک ٹک سٹارحریم شاہ نے ویڈیولیک ہونے کے ڈرسےسائبرکرائم سےرابطہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق دوسروں کی ویڈیوزلیک کرنےوالی ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کو اپنی ویڈیولیک ہونےکا خطرہ لگ گیا۔ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ حریم شاہ نے اپنی دوست عائشہ شاہ کےخلاف سائبرکرائم سےرابطہ کرلیا ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہےکہ عائشہ نے میری دستاویزات چرا کربلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔عائشہ نے اپنے بوائے فرینڈ سےمل کرمجھے ہراساں کیا۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کی کچھ ایسی ویڈیوز عائشہ کے پاس موجود ہیں جن کی بنا پر اسے بلیک میل کر رہی ہے۔اسی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے۔

قبل ازیں پولیس نےاسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کیا تھا۔ متنازع ٹک ٹاکراسٹارحریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی اوراس کے ساتھی بہادرشیرکے خلاف درج کروایا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حرہم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔

اسلام آباد ایک شو کے لیے آئی تھی اور پروڈیوسرکی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اوراس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے حیرم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزام میں دفعہ 452,506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیسنے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.