شوبز

اداکارہ میرا کے پاگل پن کے ڈرامہ سے پردہ اُٹھ گیا

میرا کا کہنا ہےکہ وہ افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں

اداکارہ میرا کے پاگل پن کےڈرامہ سے پردہ اُٹھ گیا،کھوج نیوزذرائع کےمطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہےکہ وہ افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔ اپنےایک انٹرویومیں میرانےمینٹل اسپتالمیں داخلےاورذہنی حالت خراب ہونےسےمتعلق خبروں پروضاحت پیش کردی۔ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کےلیےگئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونےکی خبریں وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نےمزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہےاور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سےمتعلق کیسےباتیں بنالیتےہیں اورپھرمذاق اڑاتے ہیں۔ میرانےافسردہ ہونےکی وجہ سےمتعلق انکشاف کرتےہوئےبتایا کہ نئےپروجیکٹ نہ ملنےپراگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طورپربیمارنہیں اوران خبروں نےانہیں کافی افسردہ کیا۔

واضح رہےکہ سوشل میڈیا پرمیراکی والدہ کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کوکسی نےامریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ بعد ازاں اداکارہ میراکےسسرراجہ پرویزنےدعویٰ کیا کہ ان کےبیٹےاورمیرا کےشوہرکیپٹن نوید نے 50 ہزارڈالر کی گارنٹی کےعوض میراکو اسپتال سےفارغ کرایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.