شوبز

عمران عباس اور ریما خان کا "باران رحمت” کے لئے انتخاب

اداکار عمران عباس رواں برس ‘بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

ای میکس میڈیا پروڈکشنز ٹی وی اور مقامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسا کہ اردو فلکس پر دیکھے جانے والے مواد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور اس کے میزبانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

رمضان ٹرانسمیشن 2021 کی میزبانی عمران عباس ترکی سے جبکہ اداکارہ ریما اور فرحان علی وارث پاکستان سے کریں گے۔

مزید کہا گیا کہ ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ ٹرانسمیشن نجی ٹی وی چینلز آج انٹرٹینمنٹ اور آج نیوز سے نشر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.