شوبز

بالی وڈ سےاکشےکمارکےمتعلق بڑی خبرآگئی

کورونا وائرس کا شکارہونے والےبالی ووڈ اداکاراکشےکماروائرس کوشکست دینےمیں کامیاب ہوگئے

بالی وڈ سےاکشےکمارکےمتعلق بڑی خبرآگئی،میڈیا رپورٹس کےمطابق کورونا وائرس کا شکارہونے والےبالی ووڈ اداکاراکشےکماروائرس کوشکست دینےمیں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالےسےبالی ووڈ پروڈیوسراور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نےاپنےشوہراکشےکمارکےمداحوں کےلیےانسٹاگرام پرایک خصوصی پوسٹ شیئرکی۔ ٹوئنکل کھنّہ نےاپنی اور اکشے کمار کی ایک گرافکس تصویرانسٹاگرام پر شیئرکی جس میں وہ دونوں ایک ساتھ اپنےگھرمیں موجود ہیں۔ اُنہوں نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہارکرتےہوئےبتایا کہ ’دوبارہ اُن کےساتھ رہ کربہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں ہیش ٹیگ AllisWell کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہےکہ سب ٹھیک ہے۔ ٹوئنکل کھنّہ کے کیپشن سےیہ بات واضح ہےکہ اکشےکمارنےکورونا وائرس کوشکست دے کراسپتال سےڈسچارج ہوکرواپس گھرآگئےہیں۔ اکشے کمارکی مکمل صحتیابی پرناصرف اُن کےاہلخانہ خوش ہیں بلکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہارکررہےہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں اکشےکمارنےاپنےٹوئٹرپیغام میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہےجس کےبعد اُنہوں نےخود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔‘ اکشےکمارے نےاپیل کرتےہوئےکہا تھا کہ ’جولوگ حالیہ دنوں میں مجھ سےرابطےمیں تھےوہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اوراپنا خیال رکھیں۔‘ خیال رہےکہ اس سےقبل بھی بالی ووڈ کےکئی فنکارکورونا وائرس کا شکارہوچکےہیں جن میں عالیہ بھٹ،عامر خان، رنیبرکپور،فاطمہ ثنا شیخ،سنی دیول،امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن،کارتک آریان،بپی لہری اوررنگاناتھ مدھاون سمیت دیگرشامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.