شوبز

وفاقی وزیر شیخ رشید نے حریم شاہ کی "نوکری” کر لی

 ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حفاظت وفاقی وزیر داخلہ ہی کر رہے ہیں۔

حریم شاہ نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب اگرچہ وہ بہت مشہور اور مصروف ہو گئی ہیں مگر انہیں اب بچپن اور گاؤں یاد آتا ہے۔حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے دوست ہی ان کے دشمن ہیں، وہ جتنی اچھائی دوستوں کے ساتھ کرتی ہیں، وہ اتنا ہی ان کے لیے برا سوچتے ہیں اور ان کے دوست آستین میں چھپے سانپ کی طرح ہیں۔

اگرچہ حریم شاہ نے دوستوں کو آستینوں میں چھپے سانپ قرار دیا، تاہم انہوں نے مذکورہ دوستوں کے نام نہیں بتائے۔

کسی سے جان کے خطرے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حریم شاہ نے واضح طور پر کسی کا نام نہیں لیا، البتہ کہا کہ انہیں دوستوں سے ہی خطرہ ہے۔معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرنے کے بعد زندگی کو لاحق خطرات اور اپنی حفاظت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دراصل ان کے پیچھے شیخ رشید ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزاحیہ انداز میں ذو معنی جملوں میں بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نہ صرف ان کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ شیخ رشید نے ان کی وجہ سے شادی بھی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.