شوبز

پہلی گرل فرینڈ کے عشق میں باپ کی گاڑی بیچ دی تھی؛جاوید شیخ کا انکشاف

 اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکا کر پٹائی ہوئی تھی۔

"ٹائم آؤٹ ود احسن خان” میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بارہ تیرہ سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے  تھے، جس کے بعد اپنے دوستوں کے سے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا، میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی، اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہذا فرانس گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لیکر چلا گیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.