شوبز

"کبھی جھوٹ نہیں بولا”۔۔۔سنیتا مارشل نے اصل عمر بتا دی

 سنیتا مارشل نے اپنی عمر سے پردہ اٹھا دیا ہے جسے جاننے کے بعد سب ہی دنگ رہ گئے ہیں۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے گزشتہ روز اپنی چالیسویں سالگرہ منائی اور اس کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کھلم کھلا اظہار  بھی کیا ہے۔سنیتا مارشل کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصویریں مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں کریم رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سنیتا مارشل اپنی سالگرہ کے موقع پر نہایت خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔

سنیتا مارشل نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں اور عمر چھپانے کی روایت توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 40 سال کی ہو گئی ہیں۔

سنیتا مارشل نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہاں میں 40 سال کی ہو گئی ہوں، کوئی شک؟،‘ اور ساتھ میں اُن کی جانب سے ایک ہنستا ہوا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.