شوبز

جھوٹ کے سہارے اس مقام تک پہنچی ہوں؛انمول بلوچ نے تلخ حقیقت بتا دی

اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز جھوٹ سے کیا۔

انمول بلوچ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے فیس بک پر جب اپنی آئی ڈی بنائی تو اس کے ساتھ اداکارہ لکھا اور ایک پیاری سی تصویر بھی لگائی جس کے ایک ماہ بعد ڈائریکٹر کا فون آیا  کہ ایک ڈرامے میں کچھ کام ہے جسے میں نے بتایا کہ مجھے تو کچھ بھی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ میں کرالوں گا۔

انمول بلوچ کو ہم ٹی وی کے سوپ”ایک لڑکی عام سی” سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے بے شمار ڈراموں میں کام کیا ۔ان دنوں اے آر وائی سے ان کا ڈرامہ”خواب نگر کی شہزادی” نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کا کردار بہت پسند کیا جارہا ہے۔

انمول بلوچ نے مزید کہا کہ کبھی کبھی میں یہ سوچتی ہوں کہ اگر جھوٹ نہ بولتی تو شاید آج کبھی اس مقام پر نہ پہنچتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.