شوبز

"کپڑوں سے کردار کا اندازہ نہ لگائیں”۔۔۔اشنا شاہ کا اہم پیغام

اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بنا سکتا، یہ صرف سوچ ہے جو دوسرے کو اچھا یا بُرا بناتی ہے۔

اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے عمرے کے دوران لی گئی برقع پہنے ایک تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے لکھا کہ رمضان المبارک کے اس موقع پر میں دعا کرتی ہوں کہ بحیثیت قوم ہم اپنے اندر ان لوگوں کے لئے رواداری اور قبولیت کا احساس پیدا کریں جو ہم سے مختلف ہیں، وہ لوگ جو مختلف عقائد، رجحانات اور نظریات کے حامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہم دنیا میں موجود تمام مخلوقات کے لیے شفقت رکھیں اور یہ کہ ہم کمزوروں اورناداروں کے لیے کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری بنائیں، میری دعا ہے کہ ہم کمزوروں کے لیے طاقت کے ستون بن جائیں۔ میری دعا ہے کہ ہم خود سے ہی دوسروں کیلئے غلط مفروضات نہ بنائیں۔‘

اُشنا شاہ نےشیئر کردہ تصویر کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دو سال گزر جانے کے بعد بھی میں یہ تصویر کرنے سے گریزاں ہوں کیونکہ بہت سے لوگ اس پر اپنی رائے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں من گھڑت مفروضات بھی بنانا ان کا پسندیدہ کام ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’تصویر میں موجود زیب تن لباس میرے اچھا ہونے کی ضمانت نہیں بالکل ایسے ہی جیسے لبرل لباس مجھے ایک بدتر شخص بنا سکتا ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.