شوبز

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ نے دوبارہ گھر بسالیا

گلوکارہ آئمہ بیگ کے منگیتر شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ لینیا اختر نے رواں برس خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

ماڈل نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے شادی کی پروقار تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ طویل کیپشن لکھا۔ماڈل نے بتایا کہ شادی کی سادہ سی تقریب ان کے والدین کے گھر میں ہی منعقد کی گئی، شادی کی تقریب سے دس دن قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے گئے کیونکہ طویل منصوبوں کی قائل نہیں۔‘انہوں نے کہا کہ وقت، پیسہ اور ذہنی دباؤ کی بچت کیلئے یہ مختصر تقریب منعقد کی گئی۔

ماڈل نے لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی میں اپنا میک اپ اور اسٹائلنگ خود کی ہے لہذا اس میں موجود غلطی یا کوتاہی کو نظر انداز کیا جائے۔

عائشہ نے لکھا کہ شادی کا دن ایک خوشگوار دن تھا جو انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اور صرف 2 قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا اور اسے یادگار بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.