شوبز

"اشعر اصغر کا نیا شاہکار۔۔۔۔ بہت جلد آپ کے سامنے

ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر کی نئی ڈرامہ سیریل”اجنبی ہمسفر” تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی پہلی قسط آئندہ ہفتے نشر کی جائے گی۔

اس سیریل کی رائٹر صائمہ لطیف،ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر اکبر یزدانی،ڈی او پی راشد عباس،ہیڈ آف پوسٹ اویس مسرور،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد عباس،لائن پروڈیوسر کاشف محمود،او ایس ٹی و کمپوزیشن  محمد اکبر خان،او ایس ٹی میوزک فضیل خان،سنگرز بینا خان ،فضیل خان،بیک گراؤنڈ میوزک آکٹیو سٹوڈیو،ایڈیٹرز عمیر مسرور،زبیر زمان آر جے اور مرزا فراز بیگ شامل ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عمر شہزاد،مشعل خان،عمران اسلم ،غنا علی،عدیل عباس،وہاج خان،اورنگزیب لغاری اور لائبہ خان شامل ہیں۔ ڈرامہ کی پہلی قسط آئندہ بدھ رات 8 بجے سب ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔

گزشتہ رات ڈرامے کی میکنگ دکھائی گئی جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔ اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کا ٹائٹل تو”اجنبی ہمسفر” ہے لیکن جب آپ لوگ اسے دیکھیں گے تو یہ کسی کے لئے بھی اجنبی نہیں رہے گا۔

کاسٹ میں شامل فنکاروں کا کہنا ہے کہ”اجنبی ہمسفر” یقینی طور پر سب کو پسند آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.