شوبز

عدنان انصاری کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی؛ماہرہ خان کا اعلان

 ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں اپنی ٹیم کی وجہ سے ہوں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اپنی ٹیم خاص کر اپنے میک اپ آرٹسٹ کی اتنی تصاویر کیوں شیئر کرتی ہوں، اکثر مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس بات کا جواب کیا دوں، آج میں عدنان کیلیے پوسٹ لکھ رہی ہوں تو سوچا آپ سب سے بھی شیئر کردوں۔

ماہرہ خان نے کہا ان کے ایم ٹی وی پر بطور وی جے کیریئر کے آغاز کے وقت عدنان انصاری نبیلاز میں اسسٹنٹ میک اپ آرٹسٹ تھا، ہم اس وقت سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں، وہ میرا دوست، بھائی اور راز دار ہے، وہ جانتا ہے میں کب افسردہ ہوتی ہوں اور مجھے کیسے ہنسانا ہے، ہم ایک ساتھ ہنستے ہیں، روتے ہیں، رات بھر ڈانس کرتے ہیں، پاگلوں کی طرح کھاتے ہیں اور دنیا گھومتے ہیں، وہ میرے خاندان کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.