شوبز

مجھے یاسر حسین سے بالکل محبت نہیں تھی؛اقرا عزیز کا اہم انکشاف

 اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اقرا عزیز نے کہا کہ میری یاسر سے پہلی ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی جس کے بعد ہم دونوں نےایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا۔اداکارہ نے بتایا کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یہ محسوس کرنے میں ایک ماہ لگا کہ یہ سب کچھ ہمیشہ کے لیے ہے۔ اقرا نے اپنے فیملی بیک گراؤنڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں برنس روڈ پر ایک فلیٹ میں رہتی تھی جہاں کا کچن چھوٹا سا تھا اور ہر کمرے میں باتھ روم بھی نہیں تھا لیکن مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باوجود میری والدہ ایک شکر گزار خاتون ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.