شوبز

بھارت:کورونا کی بد ترین صورت حال،بشریٰ انصاری تڑپ اٹھیں

سینئراداکارہ کورونا کےدورمیں پڑوسی ملک کےاسپتال کی ناقص صورتحال دیکھ کرپریشان ہوگئیں

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے دورمیں پڑوسی ملک بھارت کےاسپتال کی ناقص صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔ بشریٰ انصاری نےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پربھارت کےاسپتال کی ایک تصویرشیئرکی جس میں کورونا وائرس کے دومریض ایک ہی سنگل بیڈ پرزیرِعلاج ہیں۔ تصویر پر انگریزی میں درج تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بہت خراب صورتحال حال سے گُزر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تصویر پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہاتھ سینیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ خیر کرے۔‘ اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر کافی پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب  بھارت کے شہر نئی دلی میں دو روز قبل کورونا وائرس کے 16ہزار 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وائرس سے 112اموات ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.