شوبز

جی جی حدید کو گزرا ہوا زمانہ کیوں ااچھا لگا؟

جی جی حدید کی اس پوسٹ پردوکروڑ 5 لاکھ سےزائد لائکس آچکےہیں

فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کوعالمی وبا کورونا وائرس کےپھیلنےسےپہلےکی معمول کےمطابق گزرنےوالی زندگی کے خوشگوارلمحےیاد آنےلگے۔ جی جی حدید نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرماڈلنگ کی کسی تقریب کےاسٹیج کےپیچھےاپنی بہن بیلا حدید اور دوستوں کےساتھ گزرے ہوئےیادگارلمحات کی ایک تصویرشئیرکی ہے۔ اس تصویرکوشیئرکرتےہوئےجی جی نےلکھا کہ’اسٹیج کےپیچھے کے ہمارے اس پاگل پن کوایک سال سےزیادہ ہوگیا۔‘جی جی حدید کی اس یادگارتصویرپرمداحوں کی جانب سےتبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جی جی حدید کی اس پوسٹ پردوکروڑ 5 لاکھ سےزائد لائکس آچکےہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہرسے پیدا ہونےوالےحالات کےپیشِ نظردنیا بھرکےمختلف ممالک میں لگائےگئےلاک ڈاؤن کی وجہ سےدنیا بھرمیں شوبزانڈسٹری کی سرگرمیاں بُری طرح متاثرہیں۔ خیال رہےکہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک اورجی جی حدید کےہاں گزشتہ سال 24 ستمبرکوبیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک نےبیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کوایک سوشل میڈیا پیغام کےذریعےدی تھی،زین ملک نےبیٹی کا ہاتھ اپنےہاتھ میں تھامےایک تصویرشیئرکی تھی اورساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا تھا۔ انہوں نےاپنےٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اورصحتمند ہے،اپنےموجودہ احساسات کوالفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.