شوبز

شکیرا نے’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈ‘ ملنے پرکیا حرکت کی؟

کیٹیگریزکےنام بتاتےہوئےشکیرا نےلکھا کہ ’انہیں فیوریٹ پاپ آرٹسٹ اورفیوریٹ پاپ سانگ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں

فیفا ورلڈ کپ 2010 کا مشہور زمانہ آفیشل ٹریک گانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز‘ کی دو کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش اور مسرور ہیں۔ شکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز‘ کی دو کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ گلوکارہ نے اپنی کامیابی کی خبر اپنے مداحوں سے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شیک کو لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز میں دو کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں۔‘

کیٹیگریز کے نام بتاتے ہوئے شکیرا نے لکھا کہ ’انہیں فیوریٹ پاپ آرٹسٹ اور فیوریٹ پاپ سانگ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں۔‘ خیال رہے کہ شکیرا نے اب  تک کی 717 نامزدگیوں میں سے 326 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ جن میں تین گریمی ایوارڈز اور 12 لاطینی گریمی ایوارڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ انہیں لاطینی فنکار ہونے کا اب تک کا سب سے بڑا اعزاز بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز تقریب جمعرات کی رات فلوریڈا کے سن رائز میں بی بی اینڈ ٹی سینٹر میں منعقد ہوئی تھی جس کی میزبانی جیکولین براقامونٹیس نے کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.