شوبز

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے لُک سے تہلکہ مچا دیا

انہوں نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے

پاکستان کی سپر ماڈل وہ معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے لُک کے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ صحیفہ جبار خٹک اُن لڑکیوں میں سے ہیں جنہیں لمبے بال پسند  نہیں آتے مگر چھوٹے بال کٹوانے پر وہ آئے دن تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی صحیفہ جبار خٹک ایک بار اپنے بال کٹوا چکی ہیں جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس بار اُن کے نئے ہیر اسٹائل پر تنقید کم اور تعریفیں زیادہ ہو رہی ہیں۔ صحیفہ جبار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُن کا نیا ہیئر لُک واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

صحیفہ جبار نے پھر بال کٹوالیے

صحیفہ جبار نئے لُک میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے۔‘ صحیفہ جبار کے اس جملے سے لگتا ہے کہ یہ اُن کی ایک پرانی خواہش تھی جو کہ انہوں نے اب پوری کر لی ہے۔ صحیفہ جبار کی اس پوسٹ پر جہاں تعریفی کمنٹس آ رہے ہیں وہیں اُن کے چند مداحوں و فالوورز کی جانب سے انہیں بال کٹوانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ خود بھی جواب دے رہی ہیں۔ صحیفہ جبار خٹک کی اس پوسٹ تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

صحیفہ جبار نے پھر بال کٹوالیے

اُن کی جانب سے اپنے کٹے ہوئے لمبے بالوں کی تصویریں بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنی زندگی میں تھوڑا بدلاؤ  لانا چاہ رہی تھی تو انہوں نے ہیئر کٹ لے لیا اور اب وہ اپنے اِن بالوں کو کو عطیہ کر دیں گی ۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.