شوبز

عمران عباس کو ترکی نے اہم عہدہ سے نواز دیا

ترک حکومت نےپاکستان کےمقبول اداکارعمران عباس خیرسگالی سفیرمقررکردیا ہے

ترک حکومت نےپاکستان کےمقبول اداکارعمران عباس خیرسگالی سفیرمقررکردیا ہے۔ اداکارعمران عباس نےمذکورہ اعلان فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔ عمران عباس نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ترک حکومت اورترکی کی وزارت مذہبی امور(دیانت) کی جانب سےپاکستان سےخیرسگالی سفیرکےطورپرمنتخب کیا جانا ان کےلیےاعزازہے’۔ انہوں نےمزید لکھا کہ ‘اس ہفتےانہوں نےترکی کےناموراداکاروں کےساتھ تنزانیہ اورکئی افریقی ممالک کا دورہ کیا’۔ عمران عباس نےبتایا کہ ‘ ان ممالک کےدورے کےدوران لوگوں میں پانی،خوراک،تعلیم اوردیگرضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا’۔

اداکارعمران عباس نےبتایا کہ اس موقع پرمسلمانوں کوہزاروں قرآن پاک میں بطورِتحفہ دیےگئے۔ خیال رہےکہ اداکارعمران عباس ان دنوں ترکی کےدورے پرہیں اوروہ وقتاً فوقتا مداحوں کواپنی مصروفیات سےآگاہ کرتےرہتےہیں۔ عمران عباس ان دنوں’بارانِ رحمت’ کےنام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں ۔ 2 روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو ریلیز کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا تھا۔

قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات نے عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس نے بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی تصاویر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز ‘دیریلیش ارطغرل’ کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.