شوبز

ملک کے معروف ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کر گئے

صوفی طرز پر دیوانہ وار ڈھول بجا کر ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ڈھولچی گونگا سائیں لاہور میں انتقال کر گئے۔

گونگا سائیں کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔ گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے اور ان کا یہ لازوال مظاہرہ ہر جمعرات کو شاہ جمال کے مزار پر ہوتا تھا۔ یہ مزار لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع ہے۔گونگا سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے روشناس کرایا ہے۔ بابا شاہ جمال جو انیسویں صدی کے مشہور صوفی تھے، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بھی اسی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر رقص سے اپنے وجد کا اظہار کیا کرتے تھے۔ ایک ہی آلہ موسیقی کی مدد سے انھوں نے صوفی طرز معاشرت اور اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گونگا سائیں کی تدفین سبزہ زار کے علاقے میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.