شوبز

"میرا شوہر۔۔۔ میری مرضی”۔۔۔حنا الطاف نے آغا علی سے دوری کی وجہ بتا دی

اداکارہ حنا الطاف، اپنے شوہر اور اداکار آغا علی کے ساتھ زیادہ تصاویر شئر نہیں کرتیں اور انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

حنا الطاف نے انسٹاگرام پر ایک مداح کی جانب سے کیے گئے میسیجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ آغا علی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے لکھا کہ ‘بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں’۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔حنا الطاف نے مزید لکھا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی، آپ خود اپنی زندگی کے باس ہیں، لہذا بہتر ہوگا آپ وہ کریں جس سے آپ کو خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی زندگی ہونا جو سوشل میڈیا پر نہیں ہوتی اس سے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.