شوبز

اداکارہ ندا یاسرکس کو یادکرکے رو پڑیں؟

نامورٹی وی میزبان اوراداکارہ ایک شوکےدوران اپنی والدہ سےمتعلق گفتگوپرآبدیدہ ہوگئیں

پاکستان کی نامورٹی وی میزبان اوراداکارہ ندا یاسرایک شوکےدوران اپنی والدہ سےمتعلق گفتگوپرآبدیدہ ہوگئیں۔ متعدد ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کےجوہردکھانےوالی ندا یاسرآج کل اپنےشوہراوراداکاریاسرنوازکےساتھ مل کرایک پروڈکشن ہاؤس چلا رہی ہیں۔ ندا یاسرحال ہی میں اپنے شوہریاسرنوازکےہمراہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔

پروگرام کےمیزبان عامرلیاقت حسین نےدوران شوندا یاسرسےحال ہی میں خالق حقیقی سےجا ملنےوالی ان کی والدہ کےانتقال پراظہارتعزیت کیا جس پراداکارہ آبدیدہ ہوگئیں۔ اس موقع پراداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کےبارے میں زیادہ گفتگونہیں کرسکتی، حتیٰ کہ اپنےپروگرام میں بھی میں،جب بھی اپنی والدہ کویاد کرتی ہوں تواپنےآنسوؤں کونہیں روک پاتی اوربہت افسردہ ہوجاتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.