شوبز

شفقت محمود صاحب۔۔۔۔ معصوم بچوں پر ترس کھائیں؛عاصم اظہر

گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی ہے کہ معصوم بچوں پر ترس کھائیں۔

ملک بھر میں جاری کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود نے  مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس نے متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

وزیرتعلیم کے اس اعلان کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔‘‘ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے لکھا طالبعلم امتحانات میں شرکت کے بعد اگر کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.