شوبز

مارول کے پہلے ایشیائی سپر ہیرو کی پہلی جھلک

مارول کے پہلے ایشیائی سپر ہیرو کی فلم ‘شیانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مارول کی اس فلم میں سیمو لیو نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اوکوا فینا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔مارول کامکس میں شیانگ چی ایسا جنگجو کنگفو ماسٹر ہوتا ہے جس کا تعلق چین سے ہوتا ہے۔فلم کی کہانی کے بارے میں تو ابھی زیادہ کچھ معلوم نہیں مگر شیانگ چی اپنے ماضی کا سامنا اس وقت کرتا ہے جب وہ ٹین رنگز کے معاملے میں ملوث ہوتا ہے۔کامکس کے برعکس میں فلم میں شیانگ چی کے والد کا کردار مختلف دکھایا گیا ہے جو ٹونی لیوانگ نے ادا کیا ہےکامکس میں ٹین رنگز ایک دہشتگرد گرو ہوتا ہے جو عالمی امن کو تباہ کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے جس کا قائد مینڈرین ہوتا ہے۔اس گروپ کا ایک فرضی ورژن آئرن مین 3 میں بھی نظر آیا تھا۔

یہ مارول کی پہلی فلم بھی ہے جس میں مارشل آرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس فلم کو 3 ستمبر 2021 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.