شوبز

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد عدنان صدیقی کا اہم مشورہ

اداکار عدنان صدیقی نے بھی ویکسین لگوالی ہے۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ انہوں گزشتہ روز ویکسین لگوائی تھی۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘ایمانداری سے، ابتدا میں، میں انجیکشن سے تھوڑا سا گھبرایا تھا، ظاہر ہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ہر مرتبہ خوفزدہ کردیتی ہے’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ میرے اہلخانہ اور دوستوں نے ویکسین لگوانے سے قبل اور بعد مجھ سے متعدد سوالات پوچھے جو ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق پریشان بھی تھے’۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘ہاں جی، میں نے ویکسی نیشن کے اثرات سے متعلق رپورٹس بھی پڑھی ہیں جس نے لوگوں کو ہوشیار کردیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بھی اس حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھا پھر میں نے اپنے دوست ڈاکٹر جنید علی شاہ سے مشاورت کی تھی جنہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میرے خدشات بے بنیاد ہیں اور ویکسین لگوانے کا کہا’۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ‘اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک محسوس کررہا ہوں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.