شوبز

عائزہ خان مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے؛ماہرہ خان منہ دیکھتی رہ گئی

 اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھانے پر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

عائزہ خان ان پاکستانی اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں، جبکہ وہ اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ہمراہ بھی اپنی  تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔  انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 86 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اور اس خوشی کو انھوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر انھوں نے 8.6 ملین کے ہندسے کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے ساتھ میں لکھا کہ ’مجھ پر بھروسہ کرنے کا شکریہ، میری طرف سے تمام چاہنے والوں کو بہت سارا پیار۔‘خیال رہے کہ عائزہ خان پہلی پاکستانی سیلبریٹی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ یا اس سے زائد فالوورز ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس ریس میں ایمن خان اور ماہرہ خان جیسی نامور اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.