شوبز

خبردار؛اگر اس لڑکی کے ساتھ کام کیا تو؛صدف کنول نے شوہر پر پابندی لگا دی

اداکارہ صدف کنول کی جانب سے اپنے شوہر شہروز سبزواری پر ایک نامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی گئی، اس دوران اس جوڑی سے متعدد دلچسپ سوالات کیے گئے۔

شو کی میزبان، معروف اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے صدف کنول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی اداکارہ ہیں جس کے ساتھ وہ شہروز سبزواری کو کام کرنے سےمنع کریں گیں؟اس دوران صدف کنول کو اداکارائیں منتخب کرنے کے لیے آپشن بھی دیئے گئے جس میں اداکارہ رمشا خان، علیزے شاہ اور حبا بخاری کا نام شامل تھا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا ہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.