شوبز

اب پاکستان کا اللہ ہی وارث ہے لیکن میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب کبھی بھی؟ مشہور و معروف اداکارہ میرا نے بڑا بیان داغ کر شوبز کی دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا

اداکارہ میرا نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہاں قدم قدم پر ان کے دشمن موجود ہیں

اب پاکستان کا اللہ ہی وارث ہے لیکن میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب کبھی بھی؟ مشہور و معروف اداکارہ میرا نے بڑا بیان داغ کر شوبز کی دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہاں قدم قدم پر ان کے دشمن موجود ہیں۔ میرا دس روز قبل امریکہ گئی تھیں جہاں پہنچتے ہی انہوں نے مقامی ہسپتال سے کورونا ویکسین لگوائی تاہم اس موقع پر ڈاکٹر اور انتظامیہ سے بدتمیزی کرنے پر انہیں دماغی امراض کے ہسپتال داخل کرادیا جہاں سے ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ نوید نے انہیں رہائی دلوائی،دوسری طرف پاکستان میں موجود میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے میڈیا کو یہ بریکنگ نیوز دے کر تھرتھلی مچادی کہ ان کی بیٹی امریکہ کے پاگل خانے میں ہے۔ہسپتال سے گھر پہنچنے پر میرا نے اپنی والدہ کے دعوے کی تردید کی البتہ انہوں نے یہ بات ضرور تسلیم کی وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

میرا نے گزشتہ روز امریکہ سے ”کھوج نیوز” کو بتایا کہ ان کا فوری طور پر پاکستان آنے کا بالکل ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہاں سب ان کے دشمن ہیں۔ میرا نے کہا کہ جب سے میری فلم”باجی”سپرہٹ ہوئی ہے اس وقت سے سب لوگ دشمن بن گئے ہیں، کسی بھی جگہ مجھے کام نہیں کرنے دیا جاتا، سب اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔میرا نے مزید کہا کہ مجھے اس بار رمضان ٹرانسمیشن بھی نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں پاکستان ٹیلی ویژن سے رمضان ٹرانسمیشن کروں جس کے لئے میں سینیٹرشبلی فراز سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا جنہوں نے پی ٹی وی انتظامیہ سے بات کی لیکن اس کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی نے میری بات ہی نہیں سنی جب کہ میں انہیں بار بار کال کرتی رہی۔میرا نے درد بھرے لہجے میں کہا کہ جہاں مجھے کام نہ مل رہا ہوں میں اس ملک میں آکر کیا کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں امریکہ میں نئے پراجیکٹ شروع کرنے والی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.