شوبز

عالیہ بھٹ پاکستانی فنکار پر کیوں فدا ہوئیں؟وجہ سامنے آگئی

  اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی ریپر محمد شاہ کی خود پر بنائی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نا رہ سکیں۔

ریپر محمد شاہ کی جانب سے عالیہ کے عنوان پر بنائی گئی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں محمد شاہ نے حوالے کے طور پر عالیہ کی فلموں کے مختلف حصے بھی شامل کیے۔

ویڈیو میں ریپر بھارتی اداکارہ کو قریب آنے لیکن وبا کے باعث زیادہ قریب نا آنے کا کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر محمد شاہ کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ عالیہ کے والد مہیش بھٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

محمد شاہ کی ویڈیو  پر جہاں مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا تھا وہیں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی محمد شاہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیے بنا نا رہ سکیں۔

عالیہ نے محمد شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا بہت ہارڈ۔۔۔عالیہ کے جواب پر ریپر کی جانب سے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.