شوبز

"کماتے ہو تو پیسے کیوں نہیں دیتے؟”۔۔۔ فنکاروں نے اپنے حق کے لئے آواز بلند کر دی

فنکاروں نے دوبارہ نشر کیے جانے والے ڈراموں پر رائلٹی کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر رائلٹی فراہم کیے جانے کی بحث کا آغاز کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ نائلہ جعفری کےاس موضوع پر توجہ دلانے کے بعد ہوا۔

نائلہ جعفری کی حمایت میں عائشہ عمر، فیصل قریشی اور یاسر حسین سمیت انڈسٹری کے متعدد فن کاروں نے اپنے حقوق کے لیے سوشل میڈیا پر آواز بلند کی۔ فن کاروں کا کہنا ہے کہ ہم ہر کسی کے غم و خوشی میں شریک ہوتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت نے ابھی تک شوبز انڈسٹری کو تسلیم ہی نہیں کیا۔

اداکاراحمد بٹ نے کہا کہ کتنے ایسے فنکار ہیں جو کسپمرسی میں دنیا سے رخصت ہوگئے اور جو زندہ ہیں ان میں سے بھی بیشتر کے مالی حالات بہت برے ہیں۔

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فنکاروں کو ہی دوسروں سے مدد مانگنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ ہم سارا سال سخت محنت کرتے ہیں، ہر انسان کا کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے پھر ایک دور وہ بھی آتا ہے جب وہ پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا، انسان ساری زندگی جو کام کرتا ہے اس سے اسے پنشن یا دوسری مد میں فائدہ ہوتا ہے ہم تو اس سے بھی محروم ہیں۔

اس کے علاوہ  ماہرہ خان ،مایا علی،اقرا عزیز،عمیر رانا اور یمنیٰ زیدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے حقوق کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.