شوبز

سعدیہ غفار شوہر کو چھوڑ کر امریکہ پہنچ گئی

اداکارہ سعدیہ غفار امریکہ چلی گئی ہیں جس پر ان کے شوہر حسن حیات نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

حسن حیات نے اپنے انسٹاگرام پر سعدیہ غفار کے ہمراہ لی گئی حالیہ تصویر شیئر کی جس میں وہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور اداکارہ امریکا جانے کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے اہلیہ سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’جس وقت میں یہ سب لکھ رہا ہوں، تم اس وقت زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر اور سمندروں کو عبور کرتے ہوئے امریکا جا رہی ہو لیکن پھر بھی، میں آپ کو اپنے قریب محسوس کررہا ہوں۔‘حسن حیات نے لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے مشکل الوداع کہنے کا تجربہ ہے کیونکہ میں نے کبھی آپ کو اس طرح سے گُڈ بائے نہیں کہا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ ہم بہت جلد دوبارہ ملاقات کریں گے۔‘حسن حیات نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ کا سفر محفوظ اور خوبصورت ہو۔‘واضح رہے کہ سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یہی وجہ ہے کہ حسن حیات اس گھڑی میں اپنی اہلیہ سے جُدا ہونے پر افسردہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.