شوبز

معروف بھارتی موسیقار شراون راٹھوڑ کورونا سے چل بسے

بالی وڈ کے معروف موسیقار شراون راٹھوڑ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شراون راٹھوڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور چار دن قبل انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شراون راٹھوڑ کا انتقال گزشتہ رات ہوا، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کچھ روز قبل موسیقار کے صاحبزادے سنجیو نے والد کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.