شوبز

شادی کے بعد بہت غلطیاں کیں اس لئے طلاق ہوئی؛شائستہ لودھی کا انکشاف

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی اس بارے میں بتایا ہے۔

شائستہ لودھی گلوکار فاخر کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں جس میں ندا نے شائستہ سے سوال پوچھا کہ شائستہ واحدی سے شائستہ لودھی کا سفر کتنا مشکل تھا جو آپ نے اکیلے طے کیا۔ شائستہ لودھی نے اپنی پہلی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اس سفر کو ایک دوسرے نظریے سے دیکھتی ہوں میرے مطابق بہت پیارا سفر تھا۔
شائستہ لودھی نے کہا اپنے بسے بسائے گھر کو چھوڑنا کسی بھی عورت کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ لیکن میں اس سفر کے بارے میں سوچتی ہوں کہ مجھے شادی کے 12 سالوں کے دوران بچے ملے اور میں نے اپنی شادی کے دوران زندگی کے اصل معنی سیکھے۔

شائستہ لودھی نے اپنی طلاق کے بارے میں کہا کہ کبھی کبھی دو اچھے لوگوں کے درمیان بھی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ رشتے کو مزید قائم نہیں رکھ سکتے۔ ہوسکتا ہے اس شادی کے دوران میں نے بھی غلطیاں کی ہوں اور تھوڑی غلطیاں سابق شوہر کی طرف سے بھی ہوئی ہوں لیکن جو رشتہ اچھے نوٹ پر ختم کیا جائے اس میں آپ کی بھی عزت ہوتی ہے اور سامنے والے کی بھی۔

شائستہ لودھی نے اپنے سابق شوہر وقار واحدی کو بہترین باپ قرار دیتے ہوئے کہا اس وقت میرے کچھ بیوقوف ساتھیوں نے مجھے مشورہ دیا کہ ٹی وی پر آکر سب بولو اور میں نے یہ کیا لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا اور کچھ عقلمند لوگوں نے مشورے دئیے کہ ہر چیز کے بارے میں ٹی وی پر بات نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ جب آپ ایک بات کہتے ہیں تو اس کی خود بخود سو باتیں بن جاتی ہیں جس کے بارے میں آپ کو بھی معلوم نہیں ہوتا۔

شائستہ لودھی نے مزید کہا جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو سب کچھ صحیح لگ رہاہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو سمجھ آتا ہے اور اگر مجھے اس وقت عقل ہوتی تو میں سمجھ جاتی اس لیےمیری بھی غلطیاں تھیں۔ شادی ایک بہت پیارا رشتہ ہے لیکن جب آپ کا شادی میں بالکل بھی گزارا نہ ہورہا ہو تو الگ بات ہے لیکن میں کہتی ہوں آپ کو بہت ساری چیزوں کو سمجھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ شائستہ لودھی نے 2015 میں عدنان لودھی سے دوسری شادی کی تھی۔ پہلی شادی سے ان کے تین بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.