شوبز

یا اللہ مجھے صبر عطا کر؛ہانیہ عامر بڑی مشکل میں گرفتار

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو اسٹار بننے کے لئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور ﷲ سے امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کے لئے جو میں محسوس کررہی تھی۔ میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں۔ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے  جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔ ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اسکی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں ایک اسٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.