شوبزفیچرڈ پوسٹ

شاہ رخ خان اور ان کی اہلی گوری خان بھارت سے فرار ہو گئے‘ کہاں اور کیوں چلے گئے؟ بھارتی شہری بھڑک اٹھے، معروف اداکار کیخلاف تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ، ممبئی ائیرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر صارفین بھڑک اٹھے ہیں

شاہ رخ خان اور ان کی اہلی گوری خان بھارت سے فرار ہو گئے‘ کہاں اور کیوں چلے گئے؟ بھارتی شہری بھڑک اٹھے، معروف اداکار کیخلاف تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ ہوگئے، ماں اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے ہسپتالوں پر دبا بڑھ گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایک صارف کا کہنا ہے کہ بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بھاگو سالو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آگے واپس۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.