شوبز

لینا غنی عدالت میں پیش، میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا

علی ظفر نے ان سے نازیبا گفتگو کی جس پر انہوں نے اعتراض کیا کیوں کہ اس سے پہلے ان کے کسی دوست نے اس طرح حد پار نہیں کی تھی

لاہور کی سیشن کورٹ میں لینا غنی کے پیش ہونے کے بعد گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کے کیس نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں لینا غنی کا کہنا ہے کہ میری طلاق کامیاب رہی کیوں کہ اس فیصلے نے مجھے میرے بارے میں بہت کچھ سکھایا اور میں طلاق کے بعد خوش ہوں۔ لینا غنی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ میری بہن ماہین غنی بھی ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ چونکہ میں طلاق یافتہ ہوں اس لیے مردوں سے نفرت کرتی ہوں اور یہ بھی کہنا درست نہیں کہ میں نے مذکورہ ٹوئٹس اس لیے کیں کیوں کہ میں مردوں سے نفرت کرتی ہوں۔ عدالت نے دوبارہ لینا غنی کو جرح کے لیے طلب کرلیا اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔

اپنے بیان میں لینا غنی نے علی ظفر کی جانب سے غیر مناسب رویے سے متعلق واقعات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح علی ظفر کی موجودگی ان کے لیے پریشان کن ہوتی تھی۔ لینا غنی نے بتایا کہ ایک بار ایک دوست کے گھر پر علی ظفر نے ان سے نازیبا گفتگو کی جس پر انہوں نے اعتراض کیا کیوں کہ اس سے پہلے ان کے کسی دوست نے اس طرح حد پار نہیں کی تھی۔ لینا غنی نے بتایا کہ انہوں نے یہ باور کرایا کہ انہیں یہ گفتگو پسند نہیں آئی جس کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں۔ لینا غنی نے مزید کہا کہ عورت مارچ میں خواتین کو متنازع پلے کارڈز لانے سے روکنے کا انہیں اختیار نہیں، وہ متاثرہ خواتین کے جذبات کو سمجھتی ہیں اور پیچیدہ پدری اقدار کیخلاف آواز اٹھانے میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کی جانب سے بے وفائی اور رشتے میں دھوکے بازی کی وجہ سے طلاق لی کیوں کہ ان کا شوہر انہیں دھوکا دے رہا تھا۔ لینا غنی نے کہا کہ طلاق یافتہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مردوں سے نفرت کرتی ہیں بلکہ یہ ان کے کردار کی قوت کی عکاسی کرتا ہے کیوں کہ وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سوچ کے باوجود بحیثیت فرد آگے بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.