شوبز

’آپ کی محبت کا شکریہ مگرمیں یہ بات؟حنا خان کےانکارکی وجہ مل گئی

معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا

’آپ کی محبت کا شکریہ مگرمیں یہ بات؟حنا خان کےانکارکی وجہ مل گئی، معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا۔ حنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ حنا خان کا والد کے انتقال کے بعد پہلا پیغام جاری

بھارتی اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میرے پیارے والد اسلم خان 20 اپریل 2021 کو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔‘ حنا خان نے کہا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی شُکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اس مشکل وقت میں مجھ سے اور میرے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ہمیں حوصلہ دیا۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’آنے والے کچھ دن تک میرے تمام کاموں کے لیے میرے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو میری ٹیم سنبھالے گی۔‘

بھارتی اداکارہ نےمزید کہا کہ’آپ کی محبت اورسپورٹ کے لیے بہت شکریہ۔‘ واضح رہے کہ حال ہی میں حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیرمیں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئیں تھیں۔

حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تھیں۔  اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کے حوالے سے چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.