شوبز

علیزےشاہ کے اکانٹس جعلی نکلے،کس نے بنائے؟

علیزے شاہ نےاسکرین شاٹ شیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’ٹوئٹرپرمیرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے

علیزےشاہ کے اکانٹس جعلی نکلے،کس نے بنائے؟ کرداروں کی تلاش جاری ہے کھوج نیوزکےمطابق اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نےاُن کےنام سےمنسوب ٹوئٹراکاؤنٹ کوجعلی قراردے دیا۔ حال ہی میں علیزے نےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک اسٹوری شیئرکی جس میں اُنہوں نےایک ٹوئٹ شیئرکیا۔

میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے: علیزے شاہ

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹوئٹ اداکارہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر لکھا گیا کہ براہِ کرم! امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ علیزے شاہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘ اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بار پھر سے دہرا رہی ہوں، میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل علیزے شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طویل عرصے سے ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں۔ علیزے شاہ نے کہا تھا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کا ایک اہم مقصد اور بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ  میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گُزار سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.