شوبزفیچرڈ پوسٹ

ٹی ڈراموں میں مرد کرداروں کو برا دکھانے پر اداکارہ سارہ خان کا تہلکہ خیز اعلان سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری ہل کر اور سب کی آنکھیں کھلی کھلی کی رہ گئیں

سارہ نے اپنے شوہر فلک کی بے پناہ محبت، سوشل میڈیا سے متعلق ان کی رائے اور ڈرامہ رقصِ بسمل میں اپنے کردار سے متعلق بات کی

ٹی ڈراموں میں مرد کرداروں کو برا دکھانے پر اداکارہ سارہ خان کا تہلکہ خیز اعلان سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری ہل کر اور سب کی آنکھیں کھلی کھلی کی رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مِرال کے کردار کے لیے میں نے اکثر اپنی امی کے کپڑے استعمال کیے تھے۔ میری امی اس طرح کی ڈریسنگ کیا کرتی تھیں، جس طریقے سے وہ اٹھتی بیٹھتی تھیں، بات کرتی تھیں، تو میرال میں میں نے اپنی امی کی نقل کی تھی۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے ڈرامہ سیریئل ثبات میں اپنے کردار سے متعلق یہ بات کہتے ہی سارہ خان نے زور سے قہقہہ لگایا اور کہا کہ اوہ میں تو سوال ہی بھول گئی۔ عام طور پر ایک دکھی اور مظلوم لڑکی کا کردار نبھانے والی سارہ عام زندگی میں ایسے ہی خوش رہتی ہیں جیسے وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دکھتی ہیں۔ یا شاید جیسے وہ اپنے آپ کو دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے بقول لوگوں کو آپ کے بارے میں وہی سب کچھ نظر آتا ہے، جو آپ انھیں دکھانا چاہتے ہیں۔ سارہ خان نے اپنی والدہ کو 2017 میں کھو دیا تھا شاید یہ قہقہہ بھی کہیں ان کے دکھ کو چھپا گیا۔

سارہ نے اپنے شوہر فلک کی بے پناہ محبت، سوشل میڈیا سے متعلق ان کی رائے اور ڈرامہ رقصِ بسمل میں اپنے کردار سے متعلق بات کی۔ انٹرویو کے دوران دو باتیں تو بہت واضح نظر آتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ سارہ زندگی کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور دوسرا یہ کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، ان کو اس سے فرق پڑتا ہے۔ فلک اور سارہ کی شادی میں تو گذشتہ برس شاید پورا پاکستان ہی دلچسپی لے رہا تھا اور اس شادی کے دوران دونوں نے اپنے مداحوں سے کچھ خفیہ بھی نہیں رکھا۔

سارہ کے مطابق انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنا چاہتی تھیں۔ تاہم شادی کے بعد جب ان کے انسٹاگرام پر فلک کی جانب سے دیے گئے پھولوں کی پوسٹس کی جانے لگیں تو اکثر صارفین نے اسے دکھاوا قرار دیا۔ سارہ کہتی ہیں کہ ہم ہمیشہ مردوں کو ایک برے روپ میں ہی دکھاتے ہیں، فلک کا پیار کرنے کا انداز ہے، وہ مجھے پھول دے کر اس کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ اس پھول کی کیا قیمت ہو گی لیکن میری نظر میں یہ بہت بڑی بات ہوتی ہے، جب وہ پھول لاتے ہیں تو میرا پورا دن اچھا گزرتا ہے، جب وہ نہیں لاتے تو ایسا لگتا ہے جیسے کچھ نامکمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.