شوبز

اسد صدیقی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

اداکار اسد صدیقی نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اس ملاقات کو اچھا قرار دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے حوالے سے اسد صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اداکار اسد صدیقی نے لکھا کہ ہم ہمیشہ ٹیلی ویژن پر آپ کے خطبات سنتے رہتے ہیں، لیکن آج ملاقات کے بعد سکون ملا ہے۔اداکار نے کہا کہ مولانا صاحب سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔انھوں نے مولانا طارق جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھے اور دین اسلام کے لیے جو آپ کر رہے ہیں اس میں آپ کی مدد جاری رکھے۔اسد صدیقی نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ انسانیت پر رحم فرمائے، ہم سب کو اچھی صحت عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.