شوبز

مہوش حیات پڑوسیوں کی تکلیف برداشت نہ کرسکیں

اداکارہ مہوش حیات بھارت میں کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئی ہیں۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ جس طرح کورونا وائرس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر اثر انداز ہوا ہے، میں واقعی پریشان ہوگئی ہوں۔اداکارہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستانی دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مہوش حیات نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.