شوبز

’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘… علی ظفر کی عاجزانہ دعا

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا شیئر کی ہے۔

علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔علی ظفر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔‘‘

علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے اپنی آواز میں گایا ہے لیکن اسے اوریجنلی لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہے جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.