شوبز

احسن خان کی ملبوسات کے برانڈ میں انٹری

اداکار احسن خان اب ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے جارہے ہیں۔

احسن خان نے رمضان المبارک میں ہی اپنے برانڈ کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وہ چند دوستوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔اور اسی لیے وہ اس بار رمضان ٹرانسمیشن میں بھی اپنے ہی برانڈ ‘احسن خان مارکا’ کے تیار کردہ لباس پہن رہے۔اس حوالے سے احسن خان نے بتایا کہ ‘ میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے شو کے ذریعے برانڈ سے آگاہ ہوجائیں اور اس کے بعد میں ایک بڑے مال میں اس کی نمائش کے ساتھ لانچ کرانے کا ارادہ رکھتا تھا’۔

احسن خان نے مزید کہا کہ ‘پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ چونکہ مال میں معروف شخصیات کے نمائش اب غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا لہذا ہم صرف برانڈ کی ویب سائٹ لانچ کرنے جارہے ہیں’۔اس نئے برانڈ میں مردوں، خواتین اور بچوں کے روایتی لباس پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اور عام دنوں سمیت تقاریب کی مناسبت سے بھی ڈریسز دستیاب ہوں گے۔

احسن خان اپنے برانڈ کو عید سے چند ہفتے قبل متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس دوران پورے پاکستان کی توجہ روایتی ملبوسات کی خریداری پر مرکوز ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سال قبل لاہور میں ایک کلاتھنگ ریٹیل کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ بنا تھا لیکن اس کے بعد میں کراچی شفٹ ہوگیا اور برانڈ کو متعارف کروانے کے تمام ارادے التوا کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.