شوبز

علی ظفر سمیت کئی فنکاروں کا یاسمین راشد کو خراجِ تحسین

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو شوبز ستاروں نے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’ملک کو اپنی صحت سے بالاتر رکھنے والی یاسمین راشد کے شکرگزار ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی کورونا کے خلاف جنگ میں آپ کی جدوجہد کا اعتراف کررہے ہیں، اور آپ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ آپ کی ہمت ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے ایک متاثر کُن ہے۔دوسری جانب علی ظفر نے بھی صوبائی وزیر صحت کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا اور خراجِ تحسین پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.