شوبز

مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار؛دعائے صحت کی اپیل

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

’’ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.