شوبز

شہریار منور نے عوام سے معافی مانگ لی

اداکار شہریار منور نے حال ہی میں ایک ایسی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، اداکار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسائے گئے تو انہوں نے معافی مانگ لی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں برتھ ڈے پارٹی کے میزبانوں کا نام لیے بغیر بتایا گیا کہ انہیں برتھ ڈے پارٹی کا دعوت نامہ دو ہفتے قبل موصول ہوا تھا اور انہوں نے جانے کی ہامی بھر لی تھی۔اداکار نے بتایا کہ پڑوسیوں کے ہاں برتھ ڈے پارٹی اور قوالی نائٹ کے حوالے سے وہ آگاہ نہیں تھے کہ وہاں سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جائے گا اور  ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

شہریار منور نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ بس 5 منٹ ہی وہاں ٹھہرے اور چند تصاویر کیلئے اپنا ماسک ہٹایا، جس کیلئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ’میں اپنی لاعلمی ، فیصلے میں غلطی پر سب سے معذرت خواہ ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.