شوبز

’براہ کرم! اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو لازمی کورونا ویکسین لگوائیں

 اداکارہ نیلم منیر نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے اور اُن کی والدہ نے کورونا ویکسینیشن کی پہلی خوراک لے لی ہے۔‘اُنہوں نے ویکسین لگواتے ہوئے ویڈیو بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یہ ویڈیو صرف اس لیے بنائی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ہمت اور حوصلہ مل سکے۔‘

نیلم منیر نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے خود کو بچائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو لازمی کورونا ویکسین لگوائیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.