شوبز

اداکارہ حرا مانی سرعام اپنا کیا کچھ لُٹا بیٹھیں؟ہوش اُڑا دینے والی خبر

پاکستان کی مقبول اداکارہ حرامانی کوان کےگھرکےباہرگن پوائنٹ پرلوٹ لیاگیا

اداکارہ حرا مانی سرعام اپنا کیا کچھ لُٹا بیٹھیں؟ہوش اُڑا دینے والی خبر،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مقبول اداکارہ حرامانی کوان کےگھرکےباہرگن پوائنٹ پرلوٹ لیاگیا۔ مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پراداکارہ کی جانب سےگن پوائنٹ پرلوٹےجانےکی ویڈیوزمداحوں سےشیئرکی گئی ہیں۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کی گاڑی ان کےگھرکےباہرآکر رکتی ہے ،جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سےباہرآتا ہےاورگھرکی بیل بجاتا ہے۔ بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سےباہرآتا ہےاور عین اسی لمحےپیچھےسےموٹرسائیکل پرسواردوڈاکواداکارہ کی گاڑی کےپاس آکران سےگن پوائنٹ پرموبائل لوٹ کرفرارہوجاتےہیں۔

بعد ازاں ویڈیومیں اداکارہ کوبھی گاڑی سےباہرنکلتےدیکھا جا سکتاہے۔ اداکارہ کی لٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر  بھی خاصی وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ نے  بھی بعد ازاں اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.