شوبز

اقرا عزیز کو نئے مہمان کا شدت سے انتظار

مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اوریاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں

اقرا عزیز کو نئے مہمان کا شدت سے انتظار،پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اوریاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ لی گئی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں شوبز کی یہ جوڑی بےحد خوبصورت لگ رہی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ’اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔‘ اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘ دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

یاسر نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔‘ اداکار نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔‘

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.