شوبز

انتظارکی گھڑیاں ختم،عائزہ خان کےہاں نئےمہمان کی آمد

معروف اداکارہ نےسوشل میڈیا پراپنےگھرکےنئےممبرکی ایک مختصرسی ویڈیوشیئرکی ہے

انتظارکی گھڑیاں ختم،عائزہ خان کےہاں نئےمہمان کی آمد،معروف اداکارہ عائزہ خان نےسوشل میڈیا پراپنےگھرکےنئےممبرکی ایک مختصرسی ویڈیوشیئرکی ہےجسےمداحوں کی جانب سےخوب پسند کیا جا رہا ہے. بلاک بسٹرڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں مرکزی کردارادا کرنےوالی منجھی ہوئی اداکارعائزہ خان کی جانب سےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرایک مختصرسی ویڈیوشیئرکی گئی ہےجس میں ایک خوبصورت سےطوطےکودیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سےاپنی اس پوسٹ پراس طوطےکوبطورگھرکا نیا ممبرمتعارف کروایا گیا ہے۔ عائزہ خان نےکیپشن میں لکھا ہےکہ ’وہ اپنےمداحوں سےاپنےگھرکےنئےممبرکوملوا رہی ہیں جس کا نام ’مینو‘ ہے۔‘ ڈرامےمیں ادا کیےگئےاپنےایک کردارکےنام پرر کھےگئےاس نام سےمتعلق عائزہ خان کا کہنا ہےکہ ’اُن کا ڈرامہ ختم ہوجائےگا مگراُن کا یہ طوطا ہمیشہ اُن کےدل کےقریب رہےگا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.