شوبز

خوشی کے آنسو یا کچھ اور؟صبور علی منگنی پر آبدیدہ

انسٹاگرام پر علی انصاری کی جانب سے منگنی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبور علی آبدیدہ ہیں جب کہ علی انہیں ٹشو پیپر دے رہے ہیں۔

کیپشن کے ذریعے اداکار نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی منگیتر کی آنکھوں میں آنسو آنے کی کیا وجہ تھی۔

علی انصاری نے لکھا اس تصویر کی قیمت کئی ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے جاری آنسو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کس قدر یاد کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والد کو اس موقع پر بے حد یاد کر رہے تھے۔

علی انصاری کا مزید کہنا تھا کہ بے شک یہ ہماری خواہش تھی کہ وہ ہمارے ساتھ ہوتے اور خوشیوں کو بانٹتے لیکن ہمیں یہ معلوم ہے کہ وہ یقیناً اس وقت بہت اچھی جگہ ہیں اور ان کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔اداکار نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کو وقت دیں، ان کی قدر کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.